ڈیرہ بگٹی میں ریٹرننگ آفیسر کے قافلے پرحملہ،ایک لیویز اہلکار ہلاک

0
220

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بلد یا تی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیورہلاک جبکہ3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوپ میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر اور انتخابی عملے کی حفاظت پر مامور لیویز آفیسر لیویز فورس کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پرہلاک جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کے دیگراہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرہلاک ڈرائیور کے لاش اور زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی ہونے والے اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا جبکہ لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تفتیش شروع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here