مستونگ میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
207

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ شہر میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکاروں کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here