خضدار: بزرگ شخص کا نجی جیل میں قید اپنے بیوی بچوں کو چھڑانے کی اپیل

0
171

بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک بزرگ شخص نے ایک بااثر شخص کے نجی جیل میں قید اپنے بیوی بچوں کو چھڑانے کی اپیل کی ہے۔

خضدار کے رہائشی عبدالخالق شیخ نے ڈی سی خضدار،کمشنر خضدار، ایس پی خضدار، ایف سی کمانڈٹ خضدار، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سوشل ورکروں سے اپیل کی ہے کہ میری بیوی اور چار بیٹی ایک بیٹا ایک بااثر شخص میر شبیر شیخ کے ہاں بند ہیں۔ انہیں چھڑایاجائے۔

بزرگ شخص عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ میں پہلے میر شبیر شیخ کے ہاں کام کرتا تھا۔اب میں بہت بیمار و کمزور و ہوگیا ہوں اورمیرے بس میں کام کرنا نہیں ہیلیکن انہوں نے زبردستی کام لینے کیلئے میرے بیوی بچوں کو بندی بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بااثرشخص میری بیوی و بچوں کومیرے حوالے نہیں کررہاہے اور دھمکی دے رہے ہیں کہ آپ بھی واپس آجائیں ورنہ جان سے ماردینگے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سوشل ورکروں سے اپیل کی ہے وہ اس معاملے میں میرے بیوی بچوں کو بازیاب کروانے میں اپناکر دار ادا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here