ڈھاڈر پولیس تھانے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
223

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ڈھاڈر پولیس تھانے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بولان کے علاقے ڈھاڈر میں پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا، جبکہ تھانے کو شدید نقصان پہنچا۔

بلوچ جہدکاروں کیخلاف پولیس کی قابض پاکستانی فوج سے معاونت کی وجہ سے پولیس تھانے پر حملہ کیا گیا۔ ہم پولیس کو بارہا تنبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ تحریک کیخلاف متحرک ہونے سے باز رہے، بصورت دیگر حملوں کی شدت میں اضافہ کیا جائیگا۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض فوج و اسکے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here