بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کے چیدگی جیرک بارڈر پوائنٹس کی بندش کیخلاف عوام نے احتجاج کرکے تسپ کے مقام پر روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک مکمل بندہو گیا۔
پنجگور کے کاروباری افراد اور قبائلی معتبرین کی جانب سے میر ہیبتان زہروزہی اور میر عبدالرحمن ملازئی کی قیادت میں چیدگی اور جیرک بارڈر میں عوام کا روزگار بند کرنے کیخلاف احتجاج کرکے اسٹار چوک تسپ میں روڈ کو بلاک کردیا۔
احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھاکہ انتظامیہ اور ایف سی حکام چیدگی بارڈر کے حوالے سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کررہے، بارڈر کو تمام پراسز کی تکمیل کے بعد کھولنے کے وعدوں کے باوجود گاڑی والوں کو جانے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کو فوری طور تسلیم کرکے چیدگی ڈیزل پوائنٹ سے ٹینکیوں کو ہٹایا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔