مجھ پر گولیاں برساؤ، تب بھی میں اس دھرنے سے نہیں اٹھوں گی،والدہ دادجان

0
208

ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے فٹبالرداد جان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف دھرنا جاری ہے جس میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے اہلیان پنجگور کا جینا محال کردیاہے اور گزشتہ 4 دن سے ان وحشیانہ حملوں کیخلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

اس حوالے سے احتجاج میں شریک داد جان کی والدہ نے کہا کہ میرا قصور کیا تھا کہ ہمارے سامنے میرے بیٹے داد جان کو ہم سے چھینا گیا۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ چاہے مجھ پر گولیاں برساؤ میں تب تک اس دھرنے سے نہیں اٹھوں گی جب تک میرے بیٹے کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here