گریشہ میں پولنگ سٹیشن پر دستی بم سے حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستا ن کے ضلع خضدار کے علاقے سریج گریشہ میں پولنگ سٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد کا دستی بم سے حملہ کیا۔

آمد اطلاعات کے مطابق سریج گریشہ میں نامعلوم افراد کی دستی بم پولنگ سٹیشن میں گر کر پھٹ گیا۔

حملے کے بعدحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تاہم اس حملے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلا عات سامنے نہیں آئے۔

یاد رہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کا امبریلاآرگنائزیشن ”براس“نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک پمفلٹ میں بلوچ عوام کو کہا ہے کہ وہ اس الیکشن میں حصہ نہ لیں۔

جبکہ آزادی پسند سیاسی جماعت بی این ایم نے بھی الیکشن کے حوالے سے پمفلٹ اور وال چاکنگ کی ہے کہ لوگ الیکشن میں حصہ نہ لیں۔

Share This Article
Leave a Comment