کراچی و کیچ سے فورسز ہاتھوں 4افراد جبری طور پر لاپتہ

0
251

پاکستانی سیکورٹی فورسزو خفیہ ادراوں نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے 4 افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ اور کراچی سے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔ جن کی شناخت فضل ولد محمد علی، سہیل احمد ولد محمد حیات، سلمان ولد عثمان اور صدیق ولد جمعہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے فضل کو ضلع کیچ کے علاقے کولواہ بدرنگ سے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ سہیل احمد کو کراچی کے علاقے رحمان گوٹھ اور سلمان و صدیق کو کراچی کے علاقے ملیر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

سلمان و صدیق کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں نوجوان پیر و منگل کی درمیانی شب اس وقت لاپتہ ہوئے جب وہ بحریہ ٹاون کی جانب گاڑی میں نکلے تھے۔ جبکہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے انفارمیشن سیکرٹری قاضی ریحان نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر لکھا کہ مذکورہ نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

قاضی ریحان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس انٹیلی جنس اہلکار اپنے ہمراہ لے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here