کانگو میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ، 6پاکستانی فوجی ہلاک

0
367

افریقی ملک کانگو میں ایک ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس سے 6پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پوما ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ پاکستانی افسران، سپاہی اور اقوام متحدہ کے دو فوجی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہہلاک ہونے والے 6 پاکستانی افسران اور جوانوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ میجر سعد نعمانی، کو پائلٹ میجر فیضان علی، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار سمیع الحق خان، کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی۔

پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کہا گیا کہ پاکستان کا ایک ایوی ایشن مشن اقوام متحدہ کے مشن کانگو میں 2011 سے امن مشن کے فرائض پر تعینات ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here