پی ایم سی نے بلوچستان کے میڈیکل طلبا کی رجسٹریشن کی حامی بھرلی

0
225

پاکستان میڈیکل کونسل اور حکومت بلوچستان کے حکام کے مابین منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں پی ایم سی نے بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجوں کے 600 طلباء کی رجسٹریشن سے اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں تینوں میڈیکل کالجز کے پرنسپلوں نے طلباء کے آخری امتحانات کے پیپر پیش کئیے۔

اجلاس میں تینوں میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کی تائید سے متفقہ طور پر فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میڈیکل کونسل جلد بلوچستان کے 15 ہسپتالوں کی انسپیکشن رپورٹ پیش کرے گی۔

اجلاس میں بلوچستان کے تینوں میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے بلوچستان میں طب کے شعبہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم سی بلوچستان کے کالجز کے معیار میں بہتری کے لئیے ان کی نگرانی اور تعاون ادا کرتی رہے گی۔

اجلاس میں حکومت بلوچستان نے پی ایم سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایم سی کے اقدامات سے بلوچستان کے عوام ان کے مشکور ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here