کوئٹہ اور خضدار سے 3 نوجوان فورسز ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

0
338

کوئٹہ اور خضدار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے 3نوجوانوں کو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں گذشتہ شب پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فیض آباد میں واقع حاجی نور اللہ سرپرہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارااور ان کے بیٹے دسویں جماعت کے طالب علم سعود سرپرہ اور گیارہویں جماعت کے طالب علم سدیس ولد حاجی نثار سرپرہ کو حراست میں لیکر لاپتہ کر دیاہے۔

اسی طرح خضدار کے تحصیل گریشہ کے یونین کونسل کودگ سے کل رات سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں اہلکاروں نے کودگ کے معروف کاروبای شخصیت نورمحمد کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے موصوف کے جوانسال فرزندنذیر احمد کو کافی تشدد کے بعد آنکھوں میں سیاہ پٹی باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق نذیر احمد کی جبری گمشدگی کے دوران ان کے ماں اور بہنوں کی مداخلت پر فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here