کوئٹہ: قاضی نعمت نیچاری کے جبری گمشدگی کے تفصیلات نصراللہ بلوچ کو فراہم کردیئے گئے

0
218

قاضی نعمت اللہ نیچاری کے جبری گمشدگی کے تفصیلات نصراللہ بلوچ کو فراہم کردیئے گئے۔

رواں سال 2 جنوری کو نیچاری روڑ کوئٹہ سے لاپتہ قاضی نعمت اللہ نیچاری کے والد اور بھائی نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ سے کوئٹہ میں ملاقات کی اور نعمت اللہ قاضی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات فراہم کیے۔

نصراللہ بلوچ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تنظیم رحمت اللہ کے کیس کو صوبائی و وفاقی حکومت اور کمیشن کو فراہم کرنیکے ساتھ انکی باحفاظت بازیابی کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ نصراللہ بلوچ نے ان سے کہا کہ حال ہی میں انکی ملاقات صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے ملاقات ہوئی ہے مشیر داخلہ نے انہیں لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here