کوئٹہ و بسیمہ میں فائرنگ و ٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک

0
209
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار خالد حسین کوہلاک کردیا اورفرار ہوگئے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیاہے۔

مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں نے مختلف علاقوں میں بڑھتے ہوئے بدامنی اور جرائم کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیاہے کہ کوئٹہ شہر میں جرائم میں اضافے کے وجوہات جاننے اور اس سلسلے میں فرائض میں غفلت برتنے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں۔

دریں اثنابلوچستان کے شہر بسیمہ کے علاقہ حسین زئی کے مقام پر دو کار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیاہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بسیمہ کے علاقہ حسین زئی کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے دو کار گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہونے کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا،

لیویز اہلکاروں نے زخمی کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

شدید زخمی گدر کے مقام پر زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

ہلاک ہونے والے کی شناخت زہری کی رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here