حب: کوسٹ گارڈ کی زیادتیوں کیخلاف ٹرانسپورٹرزنے احتجاجاً شاہراہ بلاک کردیا

0
204

حب میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اہلکاروں کی زیادتیوں اور ناروا سلوک کے خلاف کوئٹہ کراچی کوچز ٹرانسپورٹرزنے احتجاجاً ناکہ کھارڑی کے مقام پر گاڑیاں کھڑی کر کے قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے سبب قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی اور مسافرکئی گھنٹوں تک گاڑیوں میں محصور رہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں وندرکے قریب ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچز کو صبح کے وقت روک کر بلا جواز تنگ کیاجاتا ہے جس سے مسافروں جن میں خواتین بچے اور ضعیف معمر افراد بھی شامل ہوتے ہیں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مذکورہ چیک پوسٹ سمیت کھر کھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ اور لک بدوک کسٹم انٹیلی جنس چیک پوسٹ پر بارڈر ٹریڈ سے سامان لانے والی گاڑیوں کو زبردستی روک کر لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔

اسی طرح ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر اہلکاروں نے بعض سول افراد کو مبینہ طور پر لین دین کیلئے مقرر کر رکھا ہے جو کہ رات 10بجے سے صبح6بجے تک چیک پوسٹ کے بالمقابل واقع ہوٹل پر بیٹھے ان گاڑیوں اور سامان کے مالکان سے توڑ جوڑ کرتے رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here