کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا بی ایل اے کارکن کی گرفتاری کا دعویٰ

0
298

سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں ایک مبینہ کارروائی میں ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری اور گولہ بارودبر آمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوسی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ دہشتگردمختیار خان سمالانی موٹر سائیکل پر کوئٹہ کی جانب آرہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2ہینڈ گرینیڈ، 1580گرام بارودی مواد، 4فٹ پرائما کارڈ، 2ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عوام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضع رہے کہ سی ٹی ڈی نے اب تک درجنوں لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا ہے اور ان جعلی کارروائیوں کے پہلے سے لاپتہ افراد کو یا تو قتل کیا جاتا ہے یا ان کی گرفتاری کو ظاہر کیا جاتا ہے۔

سیاسی وسماجی حلقے سی ٹی ڈی کے ان جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کے قتل عام کوایک نیا ریاستی پالیسی قرار دے رہے ہیں۔

لاپتہ افراد لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے تمام لاپتہ افراد لواحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے لاپتہ عزیزوں کی گمشدگی کی رپورٹ فوری طور پر قریبی تھانوں میں درج کریں تاکہ سی ٹی ڈی کے ان جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کے قتل عام کو روکھا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here