وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی دونگا، جام کمال

0
238

کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ میں نے اب تک استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی دینے جارہا ہوں،ہر طرف فیک نیوز کی بھر مار ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سید احسان شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سید احسان شاہ نے جمعہ کو وزیر اعلی ہاؤس میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی،اس موقع پربلوچستان کے وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

جام کمال نے کہا کہ فیک نیوز کی بھر مار ہے، استعفیٰ نہ دیا ہے اور نہ ہی دینے جا رہا ہوں۔ چینلز کو کسی بھی معاملے اور بیانات سے متعلق پہلے تصدیق کر لینا چاہیے۔

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا ہے کہ اپو زیشن کی ایک قوم پرست جما عت کے چند رئیل اسٹیٹ مافیا کے لوگ بھول جائیں کہ وہ ما ضی کی طرح دو بارہ کر پشن کر سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اپو زیشن کے اندر ایک قوم پرست جماعت کے چند رئیل اسٹیٹ مافیا کے ارکان یہ بھول جائیں وہ ما ضی کی کرپٹ گور ننس، تباہی، فج فراڈ کے ماحول کو زندہ کریں گے انہوں نے کہاکہ یہ وہ بلو چستان نہیں ہے کہ جہاں آج کے رہنے والے چیزوں سے واقف نہ ہوں۔

واضع رہے کہ 21 ستمبر کو جام کمال کیخلاف قرار داد پیش کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here