پنجگور: بھائی کو فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا، ہمشیرہ کی پریس کانفرنس

0
208

بلوچستان کے علاقے چتکان پنجگور تار آفس کے رہائشی بی بی ستارہ غلام محمد نے اپنے دیگر خواتین رشتہ داروں ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی محمد رفیق ولد غلام محمد پیشہ کے لحاظ سے مزدور ہے اور وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہے وہ اپنے علاج کے سلسلے میں 11 ستمبر 2021 کو اپنے دیگر رشتہ داروں کیساتھ پنجگور سے کوئٹہ جارہا تھا کہ رات 12 بجے کے وقت ناگ کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے میرے بھائی کو گاڑی سے اتار دیا اور کچھ دیر بعد ایک گاڑی آئی جس کے افراد سول ڈریس میں تھے میرے بھائی کو اپنے ساتھ لے گئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن شہری ہیں اور میں خود لیویز فورس میں ملازمہ ہوں میرے بھائی کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہے وہ گردوں کے مریض ہے اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے میرے بھائی کو اٹھایا گیا ہے میری والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے اور ہم سب گھر والے اپنے بھائی کے لیے پریشان ہیں لہٰذا متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میرے بیمار بھائی کی بازیابی کے لیے معاونت فرماکر ہم پر احسان کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی غریب ہیں بھائی کے مرض سے ہم تو پہلے ہی سے پریشانی میں مبتلا تھے اب بھائی کی حراست سے مزید مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here