آل پارٹیز کیچ کا طلبہ تنظیموں کو فعال بنانے کیلئے الائنس بنانیکا فیصلہ

0
317

آل پارٹیز کیچ کا اہم اجلاس، طلبہ تنظیموں کو فعال اور متحرک بنانے کے لیے طلبہ تنظیموں کے درمیان الائنس بنانے کا فیصلہ، طلبہ الائنس کے زیر اہتمام 27 ستمبر کو سیمینار کا فیصلہ۔ آل پارٹیز کیچ کا ایک اہم اجلاس اتوار کو کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں طلبا تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کیچ کی سطح پر طلبہ تنظیموں کے درمیان تعلیمی مسائل اور تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے الائنس بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 27 ستمبر کو تربت میں طلبا الائنس کے زیراہتمام سیمینار منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بی ایس او کے ضلعی صدر بالاچ طاہر، بی ایس او پجار کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری باھوٹ چنگیز، بی ایس او(ظریف)کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ظفر بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن خلیفہ برکت، جے ٹی آئی کے ضلعی رہنما جامہر. مری سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ آل پارٹیز کیچ میں شامل پی این پی عوامی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری خان محمد جان، پیپلز پارٹی کے رہنما نواب شمبے زئی، حاجی قدیر احمد، شفیق احمد گچکی، بی این پی کے رہنما شے ریاض احمد، آل پارٹیز کیچ کے انفارمیشن سیکرٹری حفیظ علی بخش، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے یلان زامرانی، کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر التاز سخی سمیت آل پارٹیز میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں طلبا تنظیموں کے نمائندوں نے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر بے جا بندش اور اداروں کے انتظامیہ کی طرف سے طلبہ رہنماو?ں کو سیاسی سرگرمیوں کی پاداش میں مختلف حربے اور ہتھکنڈوں کے زریعے ہراساں کرنے کے حوالے سے آل پارٹیز کی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آل پارٹیز کیچ کے کنوینر مشکور انور ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر بندش اور طلبہ رہنماؤں کے خلاف سازش کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، آل پارٹیز تمام طلبہ تنظیموں کے سیاسی سرگرمیوں کے حق کا دفاع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ طلبہ رہنماؤں کے خلاف سازشیں فوری بند کریں اور تمام طلبہ تنظیموں کو یہ حق دیں کہ وہ اپنے سیاسی نظریات کی منصفانہ پرچار کریں، انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کیچ اس معاملے میں طلبا تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے، اجلاس میں 27 ستمبر طلبہ تنظیموں کی الائنس کے زیر اہتمام آل پارٹیز کیچ کے تعاون سے سیمینار منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here