بلوچستان میں ریاستی جرائم پر میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی شرمناک ہے،رحیم بلوچ، اختر ندیم

0
274

بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے زیر حراست بلوچ نوجوان کے قتل پر میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیا ہے،۔
بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ قوم پاکستان کی سفاکانہ نسل کش پالسیوں کا شکار ہے،۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر آزادی پسند رہنمارحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے لکھا ہے کہ

تمپ میں کالج اسٹوڈنٹ گوہرام بلوچ کے اغوا، تشدد اور قتل اور کیلکور میں درجنوں بے گناہ خواتین پر جنسی زیادتی، بلوچستان میں پاکستانی فوج کے جنگی جرائم کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسے جرائم پر میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی شرمناک ہے۔

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
بلوچ قوم پاکستان کی سفاکانہ اور نسل کشی کی پالیسیوں کا شکار ہے۔ ہم بخوبی واقف ہیں کہ غیر فطری اور غیر مہذب دشمن ہماری روایات، عزت اور وقار کی پرواہ نہیں کرتا ہے، لیکن مہذب دنیا کی خاموشی نہایت خوفناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here