کوئٹہ ، سبی واورماڑہ میں فائرنگ و روڈ حادثات سے 7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ ، سبی اور اورماڑہ میں فائرنگ اور روڈ حادثات سے 7 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے کشمیر آباد قمبرانی روڈ شہباز چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیدان بگٹی نامی شخص ہلاک ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بعد ازاں مذکورہ شخص کی ہلاکت کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ریاستی ایجنٹ تھا۔

دوسری جانب ضلع سبی کے قریب مسافر ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افردا ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے مٹھڑی کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اور ایف سی اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

حادثے میں 5 مسافر موقع پر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 13 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور میتوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال سبی منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔

علاوہ ازیں اورماڑہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر کار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

حادثہ گاڑی کی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا۔

گوادر سے کراچی جانیوالی کرولا گاڑی نمبر BLR213 ٹائر پھٹنے کی وجہ سے منیجی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ، گاڑی میں سوار علی غلام ولد عوان سکنہ ٹنڈو آدم سندھ موقع پر ہلاک جبکہ گل حسن ولد حاجی محمد خان سکنہ حب چوکی ، نور محمد ولد میان بخش سکنہ ٹنڈو آدم سندھ ، محمد عباس ولد حاجی محمد خان جبکہ ایک مسماۃ ز بنت نور محمد سکنہ ٹنڈو آدم سندھ زخمی ہو گئے ۔

Share This Article
Leave a Comment