مچھ و تربت میں فورسز ، نیشنل پارٹی رہنما و ڈپٹی میئر پرحملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مچھ میں پاکستانی کی گاڑی کونامعلوم افراد نے بم حملے سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گذشتہ منگل کی شب کو مچھ کے علاقے میں نامعلوم افراد نےفورسز کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کی۔

فورسز حکام نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

دوسری طرف ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما ابوالحسن اور ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن تربت نثار احمد کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکے جو پھٹ نہ سکے۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ بم ناکارہ بنانے کے لیے جاچکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment