بلوچستان کے محکمہ جیل خانہ جات کے 10 غیر ملازمت سے برطرف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات نے طویل عرصے سے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر رہنے والے محکمہ کے 10 ملازمین کے خلاف موثر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں تمام قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرنے کے بعد، بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ، 2011 (Balochistan Employees Efficiency and Discipline Act, 2011) کے تحت مورخہ 30 اکتوبر 2026 کو مذکورہ ملازمین کی برطرفی کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان، نے واضح کیا کہ محکمہ میں نظم و ضبط، باقاعدہ حاضری اور سرکاری فرائض کی بروقت و موثر انجام دہی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرائض منصبی میں غفلت، غیر مجاز غیر حاضری اور محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Article