بلوچستان کے علاقے پسنی اور بلیدہ سے 2 نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ایف ایس سی میڈیکل کے طالب علم میار بلوچ کو پیر اور منگل کے درمیانی شب اپنے گھر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بناکر لاپتہ کردیا گیا ہے۔
میار بلوچ کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر، وارڈ نمبر 1 پسنی میں موجود تھا جب نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کے اغواء میں پاکستانی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔
دوسی جانب ضلع کیچ کے بلیدہ کے علاقے گلی سے تعلق رکھنے والے عمر جان ولد حسن نامی نوجوان کو آج نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عمر جان صبح اپنے معمولات کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اطلاعات ملیں کہ اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جایا گیا ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ عمر جان کا کسی سے کوئی ذاتی یا خاندانی دشمنی نہیں تھی اور وہ ایک پُرامن شہری کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اغوا کے واقعے نے پورے خاندان کو شدید ذہنی کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔
خاندان نے اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے عمر جان کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔