کوئٹہ و جھائو سے طالب علم سمیت 2 نوجوان جبری لاپتہ ،حب سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع آواران کے علاقے جھائوسے پاکستانی فورسز نے ایک طالب سمیت 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور لاپتہ کردیا ہے۔جبکہ حب سے جبری گمشدگی کے شکار ایک طالب علم بازیاب ہوگیاہے۔

کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت نظام ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے جو مشکے کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشکے سے تعلق رکھنے والے طالب علم اور حالیہ دنوں پاکستان سروس کمیشن کا ٹیسٹ پاس کرنے والے اور پارٹ ٹائمنگ نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچنگ کے فرائض انجام دینے والے کو آج دوپہر کے وقت ان کے کمرے سے جبری طور پر اٹھا کر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہیں کوئٹہ اے ون سٹی میں واقعہ ان کے کمرے سے فورسز کے اہلکاروں نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

مذکورہ نوجوان ایک عرصے سے تعلیمی سیکٹر سے وابستہ ایک ہونیار طالب علم ہیں جبکہ گزشتہ سال انہوں نے پی سی ایس پاس کی تھی جس کا انٹرویو رواں ماہ 12 اپریل کو ہونا والا ہے۔

اسی طرح فورسز نے 5 مارچ 2025 کو ضلع آواران کے علاقے پیلر جھاؤ کے رہائشی کمر بلوچ ولد میر شیر محمد کوحراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔

بی این ایم کے انسانی حقوق ادارے پانک نے کمر بلوچ کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے شہر حب چوکی سے فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار طالب علم کیا بلوچ ولد محمد اشرف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے اس کی بازیابی کی تصدیق کی ہے ۔

کیا بلوچ ولد محمد اشرف، سکنہ مشکے کلر بلوچستان یونیورسٹی کے لٹریچر ڈیپارٹمنٹ کے سیکنڈ سمسٹر کے طالب علم ہیں۔انہیں گذشتہ دنوں لاپتہ کیا گیا تھا۔

Share This Article