بلوچستان کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلو مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 5730 دنوں سے جاری ہے۔
تربت سے سیاسی اور سماجی کارکنو محمد خان بلوچ، محمد علی بلوچ، محمد نواز بلوچ اور خواتین نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ریاست کی وفاقی وبلوچستان کے مشینری کے ساتھ بلوچ قومی جدوجہدکوکائونٹرکرنے اورریاستی قبضے کو دوام دینے کیلئے اپنی پوری داخلی و خارجی قوت صرف کرر ہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ داخلی طور پر پاکستان اپنے میڈیا کے ذریعے اور خارجی طورپر عالمی فورم پرپاکستانی ادارے اپنی پوری کوشش کے ساتھ یہ تاثر دےرہے ہیںکہ مقبوضہ بلوچستان میں سب کچھ ٹھیک ہے، کوئی فوجی آپریشن نہیںہورہا، بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگیاںاور ماورائے عدالت ایسی جرائم بند ہو چکی ہیں جبکہ اس کےپس پردہ بلوچستان کو داخلی اورعالمی میڈیا کےلئے نوگو ایریا بنادیا گیاہے ۔
ماما قدیر نے کہا کہ آپریشن میں شدت کے ایک سال کی دورحکومت میں پانچ ہزار بلوچ فرزندجبری گمشدگی کا نشانہ بنائے جاچکےہیں ۔انفرادی جبری اغوا کے ساتھ اس میں وسعت لاکرپورے قصبوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلع کیچ میں فورسز نے گرنیڈ آپریشن کااعلان کیا ہے۔ بلوچ آبادیوں پر حملے کرکے بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ کرکے ان کی تشدد زدہ لاشوں کے پھینکنے کےعمل کو تیز کردیا ہے۔
وی بی ایم پی رہنما نے کہا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچ فرزندوں کا جبری اغوا اور پھر ان کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کرنے کا سلسلہ جنوری کے مہینے میں عروج پر رہا جہاں نوشکی ڈیرہ بگٹی کے بعد کیچ میں آپریشن کےبعد چار جبری لاپتہ بلوچ فرزندوں کی تشدد زدہ لاشیں پھینکی گئیں اور انہیں مزاحمت کار قرار دیدیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پورے سال میں بلوچستان بھر میں پاکستانی فوسز کی آبادیوں پرحملے، فرزندوں کا جبری اغوا ،لوٹ مار کاسلسلہ جاری رہا۔ فورسز نے حسب معمول جبری لاپتہ افرادکی تشدد زدہ لاشیں پھینک کر دنیا کو اپنے بیانات کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیئے جو شاید اسلام آباد والوں اور میڈیا کو گمراہ کرنے کےلیئے کافی ہوں مگر اہل بلوچستان ان کی مکروہ حرکتوں اور چہرے سےمکمل عیاں ہوچکی ہے۔