بلوچ روزانہ سامراجی وحشت کی نذر ہو رہے ہیں ، ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہدا کے لواحقین کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 5728 دن ہوگئے ۔

سدرہ سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ ، شمس رحمان ایڈووکیٹ، رند جمیل بوستان ایڈووکیٹ اور زرین کاکڑ ایڈووکیٹ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم بی کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اپنے تاریخی اہمیت کی وجہ سے ہر وقت دشمنوں کی نظروں میں رہی ہے ۔بلوچ فرنگی کی ظلم و جبر اور غلامی سے نکل کر پاکستان کی جبر کا شکار رہی ہے جو 1948 کو شروع ہوئی اور آج تک جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کو آج تاریخ کے ایک اہم موڑ کا تجربہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ جہاں ہم پاکستان کی سامراجی ظلم و بربریت کی سنائی جانے والی داستانوں پر اکتفا نہیں کر رہے ہیں ۔ بلکہ بلوچ قوم براہ راست وحشت و بربریت کو اپنی قوم پر ہوتے ہوتے دیکھ رہی ہے۔ ایک مثال حیات سبزل، شریف ذاکر، اسکالر اللہ داد کی ٹارگٹ کلنگ ہے جن کو پاکستانی خفیہ ادارے اور اُس کے گماشتے جبری اغوا کرنے کے بعد شہید کر دیا تھا۔ بلوچ روزانہ سامراجی وحشت کی نذر ہوتے ہوئے کسی ماں کے لخت جگر کسی بہن کے پیارے بھائی اور کسی بچے کے باپ کی شہادت کی خبریں سن رہے ہیں اور اس اذیت ناک صورت حال سے ہم میں کہیں خود بھی گزر چکے ہیں۔

ماما قدیر نے کہا کہ لیکن آج بھی ہماری قوم میں ایسے چند بے ضمیر افراد اپنی عارضی ذاتی اور گروہی مفادات کی خاطر سامراجی ریاست کے اشاروں پر قومی تحریک کو ختم کرنے کی تک و دو میں ہیں۔ ان چند گماشتوں نے اپنی قومی شناخت ثقافت اور سر زمین کو عارضی مفادات کی خاطر سامراجی قوت کے ہاتھوں بیچ دیا ہے ۔ان جیسے افراد کے بارے میں تاریخ گواہ ہے کہ رسوائی ہی ان جیسے افراد کا مقدر رہے گی ۔

Share This Article