بلوچ لاپتہ افراد کا احتجاجی کیمپ جاری،لوگوں کی اظہار یکجہتی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جاری وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی احتجاجی کیمپ کو 5727 دن ہوگئے۔

بی این پی شال سے سینئر رہنما میر جمعہ خان نیچاری درمحمد بلوچ الہی بخش بلوچ کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے والی چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک ظلم کے نظام سے ٹکرانے کا نام ہے۔ تحریک چلانے کے لئے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں ایک انقلابی کو ظلم کی تاریکی کے خاتمے کے لیے اپنے وجود کو جلانے کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہئے ۔انقلابی افراد ان کو کہا جاتا ہے جنہیں اپنے مشن سے عشق ہو جنون کی حد تک وہ انقلاب کو اپنا محبوبہ خیال کرے اور خود محبوب بن جائے ۔

اس کی زندگی کا ہر عمل اُس کے مشن کی تکمیل کے لیے ہو ،انقلابی کو دیکھ کر انقلاب یاد آجائے جو اپنے مشن سے اس قدر محبت رکھتا ہو اور اُس کے لیے اپنا گھر بار مادی مفادات سب قربان کرنے کے لیے تیار ہو ایسے افراد کی تشکیل میں مختلف عوام درکار ہوتے ہیں۔

Share This Article