بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کااحتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکز ی شہر کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زہت اہتمام بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہدا کے لواحقین کابھوک ہڑتالی کیمپ 5726 دنوں سے جاری ہے ۔

موسیٰ سیلاچی بلوچ، آغا محبوب شاہ اور خواتین نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگی نہ صرف ایک جرم ہے بلکہ یہ انسانیت کے منافی عمل ہے ایسا کوئی عمل ناقابل قبول ناقابل برداشت ہے چائے وہ دہشتگردی کو کائونٹر کرنے کے لیے کی جائے یا کسی جائز مطالبے کے لیے اُٹھائی جانے والی آواز کو دبانے کے لیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب پاکستان دنیا کو بلیک میل کر کے سفاکیت سے بلوچ نسل کشی میں مصروف عمل ہے ،بلوچستان میں پاکستانی خفیہ ادارے آئے روز بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کے بعدانہیں بدترین تشدد کا نشانہ بناکر انہیںقتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکنے میں مصروف ہیں۔

انہوںنے کہا کہ 2001 سے لیکر اب تک ہزاروں بلوچ فرزندوں کو پاکستانی خفیہ ادارے بھرے بازار ،گھروں ،مسافر گاڑیوں اور تعلیمی اداروں سے جبری طور لاپتہ کر چکے ہیں۔ جن میں ایک بڑی تعداد خواتین بچوں اور پیراں سال بزرگوں کی بھی ہے، ہزاروں کی تعداد میں جبری لاپتہ افراد کی تشد د لاشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں۔ جن کا اعتراف ایمنسٹی انٹرنیشنل اقوام متحدہ کا کمیشن برائے انسانی حقوق پاکستان کی اپنی سپریم کورٹ حتیٰ کے پاکستانی پارلیمنٹ بھی کر چکی ہے اور جس کی ویڈیو فوٹیج اور دیگر شواہد بھی دنیا کے سامنے آچکے ہیں۔

Share This Article