بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںمستونگ میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے مستونگ میں ڈی سی کمپلیکس کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو، سرمچاروں نے ڈی سی کمپلیکس کو اس وقت دستی بم سے نشانہ بنایا جب ڈی سی وہاں موجود تھے، جس سے انہیں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز پر حملے جاری رہینگے۔