وی بی ایم کا جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 4647 دن ہوگئے۔

منگوچر سے سیاسی سماجی کارکنان برکت حسین بلوچ، محدعثمان بلوچ،نورمحمد بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے مخاطب ہوکر کہاکہ بلوچستان میں پچھتر سالوں سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں وقف گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ کرکے ان پر انسانيت سوز تشدد کے بعد ماورائے عدالت قتل عام روزکامعمول بن چکاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایساکوئی فرد یاخاندان نہیں جوانسانی حقوق کی پالیوں سے متاثر نہ ہواہو۔ نوجوان بزرگ خواتين بچے عرض ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کی زندگی طاقت کے بےدریغ استعمال کی وجہ سے اجیران بن چکی ہے طاقت کے بےدریغ استعمال کی وجہ سے کئی خاندان اپنے زریعہ معاش مال مویشی سے ہاتھ دو بیٹھے اور کئی خاندان اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے اور اپنے ننگ ناموس چادر چاردیواری کی تقدس کی خاطر نقل مکانی پر مجبور کیئے جاچکے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں بلوچوں کو جبری اغوا اور ان کے ماورائے عدالت قتل عام میں شدت 2002 کے اوائل میں لائی گئی جب سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر بلوچوں کو جبری اغوا کرنے کاعمل شروع کیاگیا اور شدید اذیت میں کئی گنا اضافہ کیاجاچکاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی تعداد اسّی (80.000)ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مسخ شدہ لاشوں کی برآمد گی انسانی حقوق کی شدید ترین پامالیوں کا مظہر ہے جن سے کسی صورت صورت انکار نہیں کیاجاسکتا۔

ماماقدیر بلوچ نے کہاکہ اکثر لاشوں کی برآمدگی اور ان کو ڈی این اے کے بغیر لاوارث سمجھ کر دفنانا سمجھ سے بالاتر ہے جو حکومت بلوچستان کی جبری لاپتہ بلوچ افراد کے معاملے کو سرد خانے کی نزرکرنے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد اور اداروں کو بری الذمہ قرار دینے کی دانستہ کوشش ہے اور ہم اس جرم میں حکومت بلوچستان سی ٹی ڈی ایف سی کو شریک قرار دیتے ہیں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اور اجتماعی قبروں کی برآمدگی کے واقعات بلوچستان میں نئے نہیں، ایسے پہلے بھی توتک پنجگور ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قبریں دریافت کرچکی ہے جو لاپتہ افراد کی تھیں اور آج بھی برآمد ہونے والی لاشوں کا تعلق بلوچستان کے جبری لاپتہ افراد سے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment