بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5641 دن ہو گئے ۔
مستونگ سے جلیل بلوچ اور درابلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہاکہ اگرچہ بلوچ کے خلاف متعدد فوجی آپریشن کیےگیے ہیں لیکن کبھی بھی بلوچ مائیں سڑکوں پر احتجاج کرنے نہیں نکلے۔ مائوں کے اپنے جبری لاپتہ بچوں کےلیے آنسو اور درد تکلیف دہ انداز سے اس تفریق کو نمایاں طورپر ظاہر کرتی ہے ان کے جبری لاپتہ بچے اور وہ آسودہ مائیں اور اُن غمزدہ مائوں کےلیے ہمدردی کا آغاز کرنا چاہییے اوراپنی ذمہ داروں کو سمجھتے ہوئے یہاں اور دوسری جگہوں میں جبری گمشدگیوں کا خاتمہ کرناچاہییے۔
ماماقدیر بلوچ کہاکہ یہ مائیں فوجی حکومت کی دہشت گردی کی پرواہ نہیں کرتیں کیونکہ اپنے بچوں کے لیے ان کی محبت نے ان کے اندر سے ذاتی تحفظ کا خوف نکال دیاہے ان کی اعلانیہ پرامن جدوجہد نے اپنے جبر ی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے (16)سالوں سے بھوک ہرتالی کیمپ اور پریس کلبوں کے سامنے جمع ہوتی ہیں اور دنیاکواپنے جبری لاپتہ بچوں کی یاددلاتی ہیں۔ ان بہادر مائوں بہنوں پر ظلم ستم کیےگئے اور ان پرتشدد کیاگیا۔لیکن وہ پھربھی ثابت قدم رہیں اور یہ ثابت کیاکہ ایک ماں اپنے لاپتہ لخت جگر کے لیے صبر وآس کا دامن اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑتا ۔
ماماقدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ مائیں اور بہنوں کو بھی بے بنیاد حیلوں اور بہانوں کے ذریعے انہیں شاہراہ ریڈزون سے دور رکھا جاتاہے ۔ انہوںنے ملک بھر میں مختلف پریس کلبوں کے اپنے پیاروں کے جبری اغوا کے خلاف احتجاج کرنے کےلیے بھوک ہرتالی کیمپ لگایا ہے۔ یہ واقعی اہم ہے اگر بلوچ کے خلاف متعدد فوجی آپریشن کیے گئے ہیں لیکن بلوچ مائیں سڑکوں پر احتجاج کرنے نہیں نکلیں۔موجودہ باقاعدہ اور منظم جنگ جسے بلوچ کے خلاف مسلط کیاہے اس نے اُنہیں اپنے جبری لاپتہ پیاروں کی حمایت میں باہر آنے پر مجبورکردیاہے۔