بلوچستان میں جنگ و جدل کی فضا روز بروز گہری ہو رہی ہے، ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5614 دن ہو گئے ۔

سبی سے سیاسی اور سماجی کارکنان جمال خان سیلاچی، جمیل احمد خجک در محمد بلوچ نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں جنگ جدل کی فضا روز بروز گہری ہو رہی ہے۔ ریاستی بعثت اور انتظامی ڈھانچہ ڈوب رہے ہیں۔ اس ناکامی نے بلوچستان پر قابض قوتوں کا صرف سکھ چین ہی نہیں ٹوٹا بلکہ اُنہیں مزید سفاک بنا دیا ہے۔ جس کا وحشیانہ مظاہرہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جنگی قوانین و اصولوں کو پامال کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی فوجی کارروائیوں میں لائی جانے والی شدت کی صورت میں کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان فوجی کارروائیوں میں عام بلوچ آبادیوں پر بہیمانہ بمباری گھروں کو نذر آتش کرنا خواتین بچوں بوڑھوں سمیت نہتے بلوچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانا اور اُنہیں اُٹھا کر جبری لاپتہ کرنا پھر اُن کی تشدد زدہ مسخ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کی بجائے ویرا نوں میں پھینکنا اور اپنے زرخرید کارندوں کے ذریعے بلوچ طلبا نو جوانوں سیاسی کارکنوں صحافیوں اور دانشوروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بلوچوں کی ٹارگٹ کلنگ کرنا اور بلوچ نسل کشی اقدامات شامل ہیں ۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ اصل چہرہ کردار کے آئینے میں دکھاتے ہیں تو پاکستان کے تمام نام نہاد جمہوری اور انسانی حقوق کے چمپین چیخ اُٹھتے ہیں کہ بلوچ قومی تنگ نظری اور تعصب کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ صرف پاکستانی ریاست اور مقتدرہ قوتیں ہی بلکہ پاکستانی معاشرہ بھی بلوچ قوم کے بارے میں تنگ نظر اور معتصبانہ فکر رکھتا ہے ۔

لہذا بلوچ قوم اقوام متحدہ سمیت حق و انصاف اور را من کی داعی تمام بین الاقوامی قوتوں سے اس مطالبے پر حق بجانب ہے کہ وہ مکران اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پاکستانی فورسز کی بلوچ نسل کش کارروائیوں اور جنگی جرائم کا فوری نوٹس لینے تک اس کی روک تھام میں کردار ادا کرے گی ۔

Share This Article
Leave a Comment