پنجاب میں طلبا پر حملے بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5608 دن ہو گئے۔

بی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری صمند بلوچ شکور بلوچ زونل صدر کبیر بلوچ اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیر میں ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ سر زمین بلوچ ویسے تو قبضہ گیری کے قبضے کے روز سے ہی لہو لہان ہے مگر سفر انقلاب میں انقلاب سرخ سمند رقوم کی تاریخوں کو الفاظ میں پرو کر ایک قوم کی شکل میں لانے کو بھی بے تاب ہے۔ اکتوبر کا مہینہ بھی گزشتہ مہینوں کی طرح سرزمین بلوچ فرزندوں کی خوشبو کو پھیلاتا ہوا اور سامراج کی بربریت کو تاریخ میں رقم کرتا ہوا شروع ہوا ۔بلوچ قوم کی تکالیف ریاستی جبر کو پوری دنیا کی میڈیا انسانی حقوق کی تنظیموں کو پیش کر کے ریاستی بربریت کا اصلی چہرہ ظاہر کر دیا۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اکتوبر کے مہینے میں ریاستی فورسز کی اپنی پارلیمنٹرین کے ساتھ بلوچ قوم پر اجتماعی جبر یعنی آبادی کے آبادیوں پر آپریشن میں قدرے اضافہ ہوا ہے ۔ڈیرہ بگٹی میں آپریشن میں اتنی شدت لائی گئی ہے کہ پورے کے پورے قصے دیہاتوں کو بمباری کے بعد صفہ ہستی سے مٹایا گیا۔ کہنے کہ تبدیلی عام آدمی لاتا ہے اس جبری کی تاریخ میں بھی عام آدمی نے جہاد کو تنظیم کے خوبصورت دستے میں سجا کر قوم کو آگاہی بخشی اور حکمران جو اس جہد کے فیز میں پیش روہیں فوج کے خفیہ ادارے اس کی نام نہاد پارلیمنٹرین نے بھی خون کی ہولی خوب کھیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا۔ پورا بلوچستان آپریشن کی زد میں ہے، درجنوں بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ کیاگیااور یہ سلسلہ تیزی کے ساتھ جا ری ہے مگر انقلاب کو تشدد سے کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ قابض، سامراج کی ہر گولی تشدد اسے صحت بخشتی ہے ۔ ڈیرہ بگٹی قلات مکران اکتوبر کے مہینے میں خاص ریاستی فورسز کی بربریت کا نشانہ رہے جہاں فورسز نے مقامی ڈیتھ اسکواڈکے ذریعے بلوچ سول آبادیوں کو خطرناک انداز میں نشانہ بنایا۔ ڈیرہ بگٹی میں آپریشن شدت سے جاری ہے ،ابھی تک اطلاعات کے مطابق کئی بلوچ فرزندوں کو جبری اغوا کے ساتھ شہید کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ گذشتہ روز پنجاب میں بلوچ طلبا پر حملے بھی بلوچ نسل کشی کی پالیسیوں اور اپنی حق کے لیے آواز بلند کرنے کی سزا دے رہی ہے جو سامراجی قوتوں کا روز اول سے وطیرہ رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment