کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے اگر کورونا وائرس ملک بھر میں پھیل گیا تو اس پر قابو پانا ناممکن ہوگا۔
ہفتے کی شب اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم کچھ عرصہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سیاسی اور سماجی محفلوں سے گریز کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ لوگ لاک ڈاﺅن سے متاثر ہوئے ہیں لیکن حکومت اور مخیر حضرات لاک ڈاو¿ن سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا امریکہ، اسپین اور اٹلی سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں اموات ہوچکی ہیں لیکن ہمارے ملک میں اب بھی بہت سے لوگ اس وبا کی وجوہات پر سوالات اٹھا رہے ہیں اور اسے سنجیدہ نہیں لے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو گھرانے کورونا وائرس سے متاثرہیں ان سے اس مرض اور سماجی فاصلے کی سنگینی کا پوچھا جا سکتا ہے۔ دیہاتیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد اس وبا کو محسوس بھی نہیں کر رہی ہے۔