بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں ہوشاپ اور نواحی علاقوں میں میں بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف منگل کو علاقہ مکینوں نے گریڈ اسٹیشن ہوشاپ کا گھیراؤ کرکے شدید احتجاج کیا اور کیسکو حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے کہاکہ ایس ای کیسکو جکھرانی کی تمام شرائط و ضوابط اور 10 لاکھ جرمانہ پورا کرنے کے باوجود ہوشاپ میں مسلسل لوڈشیڈینگ کی جاری ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ اگر آج رات تک شرائط کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا نہیں گیا تو کل بدھ سے سی پیک شاہراہ پر دھرنا اور گریڈ اسٹیشن ہوشاپ سے پنجگور کی بریکر کو غیر معینہ مدت کےلیے بند کیا جائے گا۔