بلوچ لاپتہ افراد کے قتل کا سلسلہ جاری، 12 اکتوبرکوکوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے سلسلے میں تیزی آئی ہے، لاپتہ افراد کو جعلی انکاؤنٹر میں قتل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں بھی بلوچ کے ساتھ ظلم و زیادتی جاری ہے وہاں پر بہت سے بلوچوں کو قتل کیا گیا ہے، بلوچ مردوں کے ساتھ بلوچ خواتین کو گرفتار اور حبری گمشدگی کا شکار بنایا جارہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی انکاؤنٹر میں لاپتہ افرادکا قتل، جبری گمشدگیوں میں تیزی اور ایران میں بلوچ قوم پر ڈھائے گئے مظالم اور خواتین کی گرفتاری و جبری گمشدگی کیخلاف 12 اکتوبر بروز بدھ شام 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

تمام سیاسی و طلباتنظیمیں اور انسانی حقوق سمیت تمام طبقہ فکر کے لوگ احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائیں۔

Share This Article
Leave a Comment