لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں مارنا ملکی آئین کی منافی ہے، نصر اللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ زیارت واقعہ میں جن افراد کو مارنے کا سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے جن کی شناخت ہورہی ہے وہ پہلے سے لاپتہ تھے،ان کے کیسز تنظیم کیپاس درج تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سیکورٹی اداروں کا یہ اقدام ملکی آئین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اگر یہ مجرم تھے تو ان کو عدالت کے ذریعے سزا دی جاتی تو ہمیں اعتراض نہیں ہوتا لیکن ان کو پہلے لاپتہ کرکے زندانوں میں رکھنا اور بعد میں ان کو جعلی انکاؤنٹر میں مارنے کا دعویٰ کرنا انسانیت سوز ظلم ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے۔

انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لے کر انصاف کے تقاضے پورے کریں اور ساتھ ہم ملکی اداروں کے سربراہوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا صاف شفاف تحقیقات کرے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف لوگوں کے دلوں میں نفرت بڑھتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment