نیشنل ایکویلیٹی پارٹی جے کے جی بی ایل نے اپنے ایک جاری کردہ پریس رلیز میں کہا ہے کہ 22 اکتوبر 1947 کے پاکستانی حملے اور ریاست پر قبضے کے خلاف 22 اکتوبر 2020 کو گلگت میں پارٹی نے ایک پرامن ریلی منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا تھا، لیکن ریلی کے وقت سے قبل ہی پاکستانی ایجنسیوں اور پولیس نے نیشنل ایکویلیٹی پارٹی جے کے جی بی ایل کے مرکزی وائس چیئرمین غیاث الدین گلگتی اور پارٹی کارکنان کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر پیلس ہوٹل میں قید رکھا ۔
جب کہ دوسری جانب تمام کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے کارکنان کو شہر کے اندر پرامن سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنے کے لئے کھلا چھوڑ دیا گیا۔
پریس ریلیز کے مطابق پارٹی اس ننگی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ایسے اقدامات ہمارے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پارٹی پاکستان کی اس دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے پاکستان کے حقیقی چہرے سے دنیا کو روشناس کرائے گی۔