ضلع آواران کے کئی علاقوں میں پاکستانی زمینی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
آواران سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ متعدد گھروں کو نذر آتش کر دیا۔
فوج نے کولواہ کے علاقہ گیشکور کے پہاڑی علاقے ہیکان ندی میں متعدد مالدار پیشے سے منسلک لوگوں کے گھروں کو نذرآتش کردیا ہے جبکہ ہیکان کور کے جنگلات(پیش)کے بڑے سلسلے کو بھی نذرآتش کردیا ہے۔
ادھر آواران کے علاقے پیراندر زیلگ میں فوج نے آپریشن کرکے گاؤں کے اکثر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
تاہم علاقہ دور دراز اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کی مکمل تفصیلات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔