بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دو بچوں اور دو خواتین سمیت پانچ افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹاکے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے قابو سے 19 اگست 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو 21 نومبر 2026 کو کوئٹہ میں رہا کر دیا گیا، جن میں دو کمسن بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔
کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رہا ہونے والے افراد درج ذیل ہیں:
ذاکر ولد عبدالحق: سکنہ کابو، مستونگ — 19 اگست 2026 کو جبری لاپتہ کیے گئے اور 21 نومبر 2026 کو کوئٹہ میں رہا ہوئے۔
پریسا بنت مندوست: سکنہ کابو، مستونگ — 19 اگست 2026 کو جبری لاپتہ کی گئیں اور 21 نومبر 2026 کو کوئٹہ میں رہا ہوئیں۔
نجمہ بنت عبدالرسول: سکنہ کابو، مستونگ — 19 اگست 2026 کو جبری لاپتہ کی گئیں اور 21 نومبر 2026 کو کوئٹہ میں رہا ہوئیں۔
عمیرہ بنت عبدالرسول: سکنہکابو، مستونگ — 19 اگست 2026 کو جبری لاپتہ کی گئیں اور 21 نومبر 2026 کو کوئٹہ میں رہا ہوئیں۔
دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ پنجگور کے علاقے خدابادان کے رہائشی بہزاد دلاوری ولد برکت دلاوری، جنہیں 21 نومبر 2024 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، تقریباً دو سال تک حراست میں رہنے کے بعد 19 نومبر 2026 کو ضلع کیچ کے شہر تربت میں رہا کر دیے گئے ہیں۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تمام پانچوں افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں جبری گمشدگی کا شکار قرار دیا ہے۔