بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے چاہ سر میں اسکول کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں سلمان ولد محمد جان نامی شخص ہلاک ہوا، جس کا تعلق گشتنگ سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔