بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا ۔
ضلع دکی کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران زہر یلی گیس بھر گئی جس کے باعث دم گھٹنے سے کریم خان نامی کانکن ہلاک ہوگیا ۔
مائنز عملے نے لاش کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔