بلوچستان کے ساحلی شاہرہ مکران کوسٹل ہائی وے پرایک المناک ٹریفک حادثے میں 10 افرادجھلس کرہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
حادثہ ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی اور اورماڑہ کے درمیان بسول کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پرمسافر بس اورگیس باؤزر کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی اور 10 افراد جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے جھلس کر ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثےکا شکار گاڑیوں سےمزید 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے،ہلاک افراد میں مسافر کوچ کے 8 جبکہ گیس باؤزر کے 2 سوار شامل ہیں۔
ڈی ایس پی اورماڑہ نبی بخش رونجھہ کےمطابق حادثے میں ہلاک تمام افراد کی موت جھلسنے کےباعث ہوئی ۔دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افرادکو ریسکیو کرلیا گیا ہےجبکہ 27 زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔