بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ایک روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تربت کے علاقے شہر سے ایک نعش برآمدہوئی ہے۔
پسنی میں پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پسنی، ائیرپورٹ روڑ پر پاک عمان ہسپتال کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکرسے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے موٹر سائیکل سوار رسول بخش ولد پیری سکنہ حیدر گوٹھ پسنی ہلاک ہوگیا۔
پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔
دوسری جانبتربت کے علاقے شہرک کراس کے مقام پر ایم 8 شاہراہ کے کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی۔