بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں گذشتہ روزکوٹٹڑ ندی سے اغواءہونے والے تینوں نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔
پولیس کے مطابق جھل مگسی تحصیل گنداواہ پولیس تھانہ کوٹٹڑہ کی حدود کوٹڑہ ندی کے مقام پر گزشتہ روز نا معلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواءہونے والے تین مقامی نوجوان میر ریاض ایلتازئی طارق لاشاری اور طریل خان لاشاری بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔