سبی میں بجلی کے 132 کے وی کے 2 ٹاورزدھماکے سے تباہ ، یوبی اے نے ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سبی ڈھاڈر کے درمیان مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے 132 کے وی کے دو ٹاورز کو اڑادیا ۔

دھماکے کے باعث ڈھاڈر سمیت کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔

پولیس کے مطابق کچھی صدر پولیس تھانہ ڈھاڈرکی حدود میں سبی گریڈ اسٹیشن سے ڈھاڈر و ودیگر علاقوں کو بجلی کی جانے والی 132 کے وی کے دو ٹاورز کو نا معلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جس سے ڈھاڈر سمیت بیشتر علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے ۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردی گئی ۔

دوسری جانب بلوچ آزادی پسند تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی ( یو بی اے) نے اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شام 8:00 بجے کے قریب سبی سے ڈھاڈر جانے والی 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا دھماکے کے نتیجے میں ٹرانسمیشن دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے۔جس کے باعث ڈھاڈر اور اس کے مضافاتی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article