انسانی حقوق کے معروف وکیل ایمان مزاری اور اس کے شوہر ہادی علی چھٹہ رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لئے گئے۔
اطلاعات ہیں کہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔
مقامی صحافی کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے ایس پی سٹی کی قیادت میں پولیس ٹیم دونوں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔
پولیس کی جانب سے دونوں کو دوبارہ حراست میں لیے جانے کی وجوہات اور ان کے خلاف آئندہ قانونی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپریم کورٹ نے آج ایمان مزاری اور ان کے شوہر وکیل ہادی علی چٹھہ کی 17، 17 سال قید کی سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کر دیا تھا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پچھلے 8 ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید تھے۔ ان پر محض ٹویٹس کی بنیاد پر ایک متنازع اور تیز ترین ٹرائل (Sham Trial) چلا کر سنگین سزائیں اور کروڑوں روپے جرمانے عائد کیے گئے تھے۔