کرم میں پاکستانی فوج کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ، 12 اہلکار ہلاک، 7 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے چمکنی گردی میں پاکستانی فوج کے 113 ونگ کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم (IED) سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات اور ذرائع کے مطابق اس شدید دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے کم از کم 12 اہلکار ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت گاڑی میں 113 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد بھی موجود تھے، جو اس بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور زخمیوں کو قریب واقع ملٹری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article