خضدار و سبی میں فائرنگ سے ڈیتھ اسکواڈ رکن سمیت 2 افراد ہلاک ،ایک نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اور سبی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، اس کے علاوہ ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

ضلع خضدار کے علاقے نال کے مقام ‘گریشہ’ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے احسان نامی شخص کو قتل کر دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مبینہ طور پر ریاستی سرپرستی میں قائم شفیق مینگل کے ‘ڈیتھ اسکواڈ’ کا رکن تھا۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور واقعہ سے متعلق مزید تفصلات کا انتظار ہے۔

دوسری جانب ضلع سبی میں گلو شہر کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، سبی میں ہی لونی روڈ، مڈل فارم کے قریب سے گولی لگی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article