لسبیلہ میں پاکستانی فوج پر مہلک حملہ : بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کی تحریک آزادی کی متحرک وسرگرم مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے)نے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں آج بروزہفتہ کوپاکستانی فوج کے قافلے پر ہونے والے مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی فتح اسکواڈ نے آج صبح لسبیلہ کے علاقے والپٹ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک مہلک حملے میں نشانہ بنایا جس میں قابض فوج کے درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد ہی میڈیا کو جاری کیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ مذکورہ حملے میں 23 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article